Real life

دعوۃ الی الجنۃ / آؤ جنت کی طرف

دعوۃ الی الجنۃ / آؤ جنت کی طرف

دعوۃ الی الجنۃ / آؤ جنت کی طرف

 کیا آپ جنت میں  گھر کی خواہش رکھتے ہیں؟ 

ارشاد نبوی ﷺہے:’’جس نے اللہ کے لئے ایک مسجد بنائی، اللہ تعالی جنت میں اس کے لئے اسی طرح (ایک گھر) بناتاہے‘‘۔ (صحیح مسلم)

 

 کیا آپ اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ 
ارشاد نبوی ﷺہے:’’بے شک اللہ تعالی اپنے بندے سے خوش ہوتا ہے کہ جب وہ ایک لقمہ کھانا کھائے تو اس پر اللہ کی حمد بیان کرے، یا ایک گھونٹ پانی پئے تو اس پر اللہ کی تعریف بیان کرے ‘‘۔ (صحیح مسلم)

 

 کیا آپ جنت میں نبی اکرم ﷺ کی رفاقت چاہتے ہیں؟ 
ارشاد نبوی ﷺہے:’’ میں اور یتیم کی کفالت وپرورش کرنے والاجنت میں اس طرح ہوں گے۔ اور شہادت کی انگلی وانگوٹھے سے اشارہ کیا ‘‘۔ (صحیح بخاری)

 

 کیا آپ چاہتے ہیں کہ نبی ﷺ بذات خود آپ کے لئے جنت کی ضمانت دیں؟ 
ارشاد نبوی ﷺہے:’’جو شخص مجھے اپنے دونوں داڑھوں کے درمیان (زبان) اور دونوں ٹانگوں کے درمیان (شرمگاہ) کی ضمانت دے، میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں ‘‘۔ (متفق علیہ)

 

 کیا آپ جنت میں خزانہ کی خواہش رکھتے ہیں؟  
ارشاد نبوی ﷺہے:’’لا حول ولا قوۃ الا باللہ جنت کے خزانوں میں سےایک خزانہ ہے ‘‘۔ (متفق علیہ)

 

 کیا چاہتے ہیں کہ اللہ تعالی آپ سے ملاقات کرنا پسند کرے؟ 
ارشاد نبوی ﷺہے:’’جواللہ سے ملنا پسند کرتا ہے، اللہ اس سے ملنا پسند کرتا ہے‘‘۔ (صحیح بخاری)

 

کیا آپ اپنے اور جہنم کے درمیان ستر سال کی دوری چاہتے ہیں؟ 

ارشاد نبوی ﷺہے:’’جس نے اللہ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھا ۔اللہ اس کے چہرے کو جہنم سے ستر سال دور کردیتا ہے ‘‘۔ (صحیح بخاری)

 

دعوۃ الی الجنۃ:  ترجمه: عبد السلام بن شکیل